عید الفطر کے موقع پر  9 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی چار ریاستوں میں عید الفطر  کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نو دن کی چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ کی ریاستوں میں سرکاری شعبوں کے ملازمین کے لیے ہو گا۔

عیدالفطر کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے  اتوار 8 مئی تک  ہوں  گی۔ تمام سرکاری دفاتر پیر9 مئی کو دوبارہ  اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں رواں سال عید الفطر 2 مئی کو  ہونے  کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں