مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، وادی میں مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہو گی، ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں جبکہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments